کلر سیداں(پنڈی پوسٹ نیوز)ملک جاوید سب انسپکٹر کو بطور ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کے بعد پولیس افسران، اہلکاروں اور علاقہ کے معززین کی جانب سے انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ملک جاوید سب انسپکٹر پولیس کے شعبہ میں مختلف ذمہ داریاں انجام دینے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ بطور ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں انہیں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی اہم ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔
علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی، منشیات فروشوں، چوروں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو یقینی بنائیں گے، جبکہ شہریوں کی شکایات کے ازالے اور تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ بہتر رویے کو بھی ترجیح دی جائے گی۔