(پنڈی پوسٹ نیوز)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایشین گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کا لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔پاکستان ہاکی ٹیم نے ایچی ناگویا میں ہونے والے 20ویں ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا اور ملک کا نام روشن کیا۔ٹیم کی وطن واپسی پر کھلاڑیوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا اور انہیں کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی۔