کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کی زیرِ صدارت ڈی آر سی (Dispute Resolution Committee) کیسز کی سماعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف تنازعات سے متعلق درخواستوں اور کیسز کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر متعلقہ فریقین کو سماعت کے لیے طلب کیا گیا اور ان کے مؤقف تفصیل سے سنے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کیسز سے متعلق دستیاب ریکارڈ اور متعلقہ دستاویزات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو قانون و ضابطے کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
سماعت کے دوران فریقین کے باہمی تنازعات کو افہام و تفہیم اور قانونی طریقہ کار کے تحت حل کرنے پر زور دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے ڈی آر سی کے پلیٹ فارم کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے۔