(پنڈی پوسٹ نیوز)اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کی زیرِ نگرانی مین بازار گوجر خان میں انسدادِ تجاوزات اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے فیلڈ آپریشن کیا گیا۔ دکانداروں کو تجاوزات سے گریز اور مقررہ حدود میں کاروبار کرنے کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی۔ تنگ گلیوں میں موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کو منظم کرنے کے لیے مناسب طریقہ کار وضع کیا گیا۔ ہوسٹل والی گلی میں درپیش مسئلے کو موقع پر حل کروانے کی ہدایات جاری کئ گئیں۔ علاقے میں ستھرا پنجاب کے تحت صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔ انچارج ستھرا پنجاب کو علاقے کے نالوں کی ڈی سلٹنگ اور صفائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی