گوجر خان (پنڈی پوسٹ نیوز)اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان سیدہ زینب حسین نے ریلوے روڈ کا فیلڈ وزٹ کیا اور پرائس کنٹرول و انسدادِ تجاوزات کے اقدامات کا جائزہ لیا۔دورانِ معائنہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد اور تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔