چوکپنڈوڑی(نمائندہ پنڈی پوسٹ،راجہ غلام قنبر)راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کی حدود میں چوکپنڈوڑی کے نواحی گاوں موہڑہ روپیال میں اقدام قتل کا واقعہ، ملزم ظہیر بھولا نے دانش محمود کو فائرنگ سے زخمی ،جبکہ ظہیر کو پسٹل کا بٹ مار کر زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کلرسیداں کے علاقہ چوکپنڈوڑی کے نواحی گاوں روپیال میں قریبی رشتہ داروں میں سابقہ رنجش کی بنیاد پر لڑائی ہے۔ مدعی پارٹی کے مطابق ملزم ظہیر عرف بھولا نے گھر میں داخل ہوکر دانش محمود کو فائر کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی جبکہ ظہیر ولد فضل حسین کو ماتھے پر پستول کا بٹ زخمی کیا۔ مدعیان نے درخواست میں ذکر کیا کہ ظہیر بھولا نے ثاقب اور سہیل کی مشاورت سے اقدام قتل کا یہ واقعہ کیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مضروب افراد کو ٹی ایچ کیو کلرسیداں منتقل کیا گیا۔ پولیس کا ملزمان کے خلاف تحرک جاری ہے