(پنڈی پوسٹ نیوز) بیول شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں افغانستان منتقل ہونے والے بعض افغان شہریوں کی مبینہ طور پر دوبارہ واپسی کا سلسلہ شروع ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بعض افغان شہری غیر قانونی طور پر واپس آ کر مختلف مقامات پر رہائش اختیار کر رہے ہیں اور مکانات کرائے پر بھی حاصل کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واپس آنے والے بعض افراد نے مختلف علاقوں میں کرائے کے مکانات حاصل کیے ہیں اور پولیس بھی اس معاملے میں کارروائی کرنے سے گریزاں ہے جس کے باعث مقامی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے غیر قانونی طور پر واپس آنے والے غیر ملکی شہریوں کی موجودگی اور رہائش کی مکمل جانچ پڑتال کریں۔