مسجد الحرام کے محاصرے کا خاتمہ کرنے والے ،(ر) جنرل فالح بن محمد الظاہری انتقال کرگئے

(پنڈی پوسٹ نیوز)سعودی عرب کے ریٹائرڈ میجر جنرل فالح بن محمد الظاہری 86 برس کی عمر میں جدہ میں انتقال کرگئے۔میجر جنرل فالح بن محمد الظاہری نے 1979 میں مسجد الحرام کے محاصرے کے خاتمے کے لیے ہونے والے آپریشن کی قیادت کی تھی۔ اس کارروائی کے نتیجے میں خانۂ کعبہ میں جاری مسلح افراد کے قبضے اور محاصرے کا خاتمہ کیا گیا تھا۔بعد ازاں انہوں نے کنگ عبدالعزیز ملٹری کالج کے کمانڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ریٹائرڈ میجر جنرل فالح بن محمد الظاہری کو ان کے انتقال کے روز ہی جدہ میں سپردِ خاک کردیا گیا۔