(پنڈی پوسٹ نیوز)این سی سی آئی اے نے نوٹس دے کر دو کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کرکٹرز کے موبائل رکھ کر انہیں متعلقہ ادارے کو بھی دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق اور محمد رضوان کے علاوہ ایک اور کرکٹر کو بھی این سی سی آئی اے نے نوٹس بھیجا ہے۔ذرائع کے مطابق امام الحق اور محمد رضوان کل این سی سی آئی اے لاہور میں پیش ہوں گے جہاں این سی سی آئی اے کھلاڑیوں کے موبائل سے حاصل معلومات کی تفتیش کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو پیر کے روز نوٹس جاری کیے گئے تھے جس کے مطابق جمعے کو این سی سی آئی اے لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کے فون این سی سی آئی اے کے حوالے کیے۔ دونوں کھلاڑیوں سے ان کے فون ان لاک کروائے جائیں گے اور انگلینڈ دورے کے دوران ڈریسنگ روم لیکس سے متعلق تفتیش ہو گی۔