راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی، سی پی او نے ایس ایچ او ٹیکسلا انسپکٹر جواد عباس، سب انسپکٹر حسن علی، سب انسپکٹر محمد فیاض، کانسٹیبل مزمل علی اور کانسٹیبل دانش رشید کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، سی پی او،امن وامان کا قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے،سی پی او حسن مشتاق سکھیرا