کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں روڈ پر غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف انتظامیہ کی بڑی کارروائی، 4 افراد گرفتار جبکہ 2 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق بغیر اجازت مویشیوں کی خرید و فروخت جاری تھی جس پر انتظامیہ نے فوری ایکشن لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کاروبار اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔