راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل راولپنڈی کا جموں 6 سے امیدوار عبدالخطیب چودھری کی مکمل حمایت کا اعلان. تفصیلات کے مطابق نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل راولپنڈی کے صدر راجہ محمد عرفان بھٹی نے میڈیا کو جاری ایک پیغام میں کہا کہ نمبردار ایسوسی ایشن نہ صرف ان کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لے گی بلکہ نمبردار برادری ایک ایک ووٹ کے حصول کے لیے محنت کریگی انھوں نے عبدالخطیب چودھری کو بھرپور سیاسی تعاون کا یقین دلاتے ہوئے شانہ بشانہ چلنے کا اعلان کیا.