کہوٹہ ،نوگراں نالےمیں نہاتے ہوئے 3نوجوان ڈوب گئے

تحصیل کہوٹہ کے علاقے نوگراں گاؤں، نزد KIT راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)انسٹیٹیوٹ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تین نوجوان برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لڑکے پانی کے تیز ریلے میں بہہ گئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور سرچ آپریشن کے بعد تینوں نوجوانوں کی لاشیں نالے سے نکال لی گئیں۔جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت سفیان، عبدالرحمن اور عزیز کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔