راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر راولپنڈی میں انسداد منشیات کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں اینٹی نارکوٹکس فورس سمیت متعلقہ اداروں نے شرکت کی، جبکہ نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کیلئے آگاہی مہم، سیمینارز اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کا عزم:منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس — محفوظ اور صحت مند راولپنڈی