سنجیدہ اور باوقار انسان چوہدری محمد شفیق

چوہدری محمد شفیق 18 مئی 1968کو کونتریلہ میں منشی حاجی محمد لطیف کے گھر پیدا ہوئے ، وہ بچپن سے بہت ہی سنجیدہ اور ذہین تھے ، ان کے تین بھائی ہیں محمد شہزاد ،محمد اشفاق ،محمد مزمل ، انھوں نے میٹرک کا امتحان گورنمنٹ ہائی سکول کونتریلہ سے فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا ، اس کے بعد انٹرمیڈیٹ سرور شہید کالج کالج راولپنڈی بورڈ سے پاس کیا ، اور گریجویشن سرور شہید کالج سے پنجاب یونیورسٹی کی ڈگری حاصل کی ، 1993 میں بطور کلرک بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی میں سروس کا آغاز کیا، اس کے بعد یکم جون 1995 بطور SV ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول کونتریلہ میں اپائنٹمنٹ ہوگی , سروس کے دوران بی ایڈ کا امتحان علامہ اقبال یونیورسٹی سے پاس کیا

اس کے بعد ایم اے کا امتحان آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی سے پاس کیا ، ان کے دادا جان ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے انہوں نے 1942 میں پہلا اور دوسرا حج 1956 میں کیا اس کے علاوہ وہ کبڈی کے بہت مانے ہوئے کھلاڑی تھے اور ان کی شہرت کا چرچا بڑے دور دور تک تھا پاکستان بننے سے پہلے کمپنی لا کے بازار میں مسلمانوں کی صرف دو دکانیں تھیں ان میں سےایک دکان ان کے دادا جان حاجی محمد ولی صاحب کی تھی ان کے دادا جان کپڑے کا اور جوتوں کا کاروبار کرتے تھے، ان کے والد صاحب حاجی محمد لطیف نے ساری زندگی مزدوری کر کے اپنے بال بچوں کا پیٹ پالا گوجرخان میں آڑھت کی ایک دکان پہ وہ بطور منشی کام کر رہے تھے، تقریبا 25 26 سال تک وہاں پہ کام کیا اور اس کے بعد 1995 میں انہوں نے سسرال میں اپنی آڑھت کی ایک دکان بنا لی ان کے والد صاحب کو تعلیم سے بہت لگاؤ تھا اسی لیے انہوں نے اپنے تمام بچوں کو ہر ممکن حد تک اعلیٰ تعلیم دلانے کی کوشش کی ، چوہدری محمد شفیق کی ایک ہمشیرہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کونتریلہ میں سینیئر ٹیچر تعینات ہیں،

ان کے ایک چھوٹے بھائی ارکیٹیکٹ ہے جس نے انگلینڈ سے اپنی تعلیم مکمل کی اور وہیں پہ اس وقت وہ بطور ارکیٹیکٹ کام کر رہا ہے ایک چھوٹا بھائی اپنے والد کا بزنس سنبھال رہا ہے وہ آڑھت کا بھی کام کر رہا ہے ساتھ ساتھ وہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی زرعی ادویات کا ڈیلر ہے اور وہ زراعت کے شعبے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے ایک چھوٹا بھائی اٹامک انرجی میں سینیئر ٹیکنیشن کے طور پر کام کر رہا ہے ،چوہدری محمد شفیق نے گورنمنٹ ہائی سکول کونتریلا سے میٹریکولیشن کے امتحان 850 میں سے594 نمبر لے کر اپنے پورے علاقے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور راولپنڈی بورڈ نے انھیں سکالرشپ بھی دیا تھا انھوں نے گورنمنٹ سرور شہید نشان حیدر کالج گوجر خان سے انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کا امتحان پاس کئے ،بعد میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام اباد سے انھوں نے بی ایڈ بیچلر اف ایجوکیشن کا امتحان پاس کیا تھا انھوں نے انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی میں بطور جونیئر کلرک اپنے عملی سفر کا اغاز کیا ،

1995 میں مجھے بطور ایس وی ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول کونتریلہ میں تعینات ہوئے، شروع دن سے لے کے اب تک ان کی تمام کلاسز کا رزلٹ کبھی 100 فیصد رہا اور کبھی سو سے کم لیکن 80 فیصد سے اوپر رہا ،2007 میں محکمہ تعلیم نے ایک ٹریننگ کا پروگرام شروع کیا جس سے ڈائریکٹ ریٹ اف سٹاف ڈیویلپمنٹ لاہور ہیڈ کر رہا تھا ،ان کو بطور ماسٹر ٹریننگ اس میں کام کرنے کا موقع ملا اور انھوں نے تقریبا دس سال تک پرائمری سکول ٹیچرز کو ٹریننگ کروائی ہیں اور انھوں نے اٹک چکوال اور ضلع راولپنڈی میں مختلف مراکز میں جا کے پرائمری سکول ٹیچرز کو ٹریننگ کروائی ہے اس کے علاوہ محکمہ ایجوکیشن پنجاب میں جب ٹیچرز کی نئی بھرتی ہوتی ہے تو ان کو ایک انڈکشن ٹریننگ کروائی جاتی ہے الحمدللہ تین سال میں انھوں نے وہ چار ہفتے کی ٹریننگ بھی نئے ٹیچرز کو کروائی ہے اس کے علاوہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں وہ بطور ٹیچر ایم اے ایجوکیشن ایم ایڈ اور گریجویشن کی کلاسز کا ٹیوٹر بھی رہے اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام مختلف ورکشاپس بھی کروائی ہیں

وہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کونتریلا میں بطور پرنسپل کام کررہیں ہیں ، اس سال اس سکول کے ایک طالب علم اویس علی نے امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2025 میں پورے ڈویژن میں 1003 نمبر لے کردوسری پوزیشن حاصل کی ہے، جس کے لیے پنجاب لیول پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے پرنسپل چوہدری محمد شفیق صاحب اور اویس علی کو بھرپور پذیرائی ملی، وزیراعلی مریم نواز نے اپنے افس میں بلا کر بچے کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام دیا ، گورنر پنجاب جناب سردار سلیم حیدر صاحب نے بچے کو دو لاکھ روپے انعام دیا اس کے علاوہ پچھلے دسمبر میں انھوں نے سکول میں اویس علی کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کروائی جس کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم جناب راجہ پرویز اشرف صاحب تھے انہوں نے بھی بچے کو نقد انعام سے نوازا

اس کے علاوہ گورنمنٹ ہائی کونتریلہ کی ہاکی ٹیم ہمیشہ سے اچھا پرفارم کرتی آ رہی ہے اور پچھلے 25 سالوں کا اگر ذکر کیا جائے تو اس میں سے 20 مرتبہ ضلعے کے ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول کونتریلہ چیمپین رہی ہے اور چار مرتبہ پنڈی بورڈ کے زیر اہتمام ڈویژنل ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور پچھلے کئی سالوں میں بورڈ کے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن بھی لیتے آ رہے ہیں

اس سال لاہور سے ایک ٹیم گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کونتریلہ کا وزٹ کرنے کے لیے ائی تھی اور انہوں نے ایک بڑا بریف وزٹ کیا یہاں پر سکول کے تمام معاملات سے مطمئن ہو کے انہوں نے چوہدری محمد شفیق کو ایپریسییشن لیٹر بھی جاری کیا ہے الحمدللہ چوہدری محمد شفیق ایک بھرپور اور کامیاب زندگی گزاررہیں ، ایک باپ کی حیثیت سے ، استاد کی حیثیت سے ،سکول کے ہیڈ کی حیثیت سے اور مخلص دوست کی حیثیت سے اپنا رول احسن انداز میں ادا کررہیں ان کے دو بیٹے ہیں ، محمد عمر عبداللہ سب انجینیئر ایف ڈبلیو او ہیں چوہدری محمد شفیق کی بہوڈاکٹر فرح جبیں ہیں اور دوسرا بیٹا منصور احمد
HR manager
Rose Care Health Services Uk