کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے ریونیو کورٹ میں پیش ہونے والے مختلف مقدمات کی سماعت کی اور فریقین کے موقف کو سننے کے بعد فیصلے سنائے گئے،سماعت کے دوران اراضی اور ریونیو سے متعلق مختلف کیسز کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ فریقین کے مؤقف کو سنا گیا،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے بروقت ازالے اور عدالتی عمل کو تیز کرنے کے لیے انتظامیہ مسلسل کوشاں ہے،اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام مقدمات کو قانون کے مطابق اور میرٹ پر جلد از جلد نمٹایا جائے تاکہ سائلین کو بروقت انصاف فراہم کیا جا سکے، ریونیو معاملات میں شفافیت اور انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ بھرپور اقدامات جاری رکھے گی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل