کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے اسپیشل ایجوکیشن اسکول کہوٹہ کا دورہ کیا گیا۔دورے کے دوران،طلبہ کے ساتھ ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی،اسکول انتظامیہ سے تعلیمی سہولیات اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا،بچوں میں اشیائے خوردونوش تقسیم کی گئیں،اساتذہ کی حاضری اور تدریسی نظم و ضبط کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،مزید برآں، حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت Rawalpindi Waste Management Company نے علاقے میں خصوصی صفائی مہم کا انعقاد کیا، جس کے ذریعے صفائی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا گیا۔حکومت پنجاب خصوصی بچوں کو معیاری تعلیم، بہتر سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔