پولیس اہلکار اور شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کا مشن

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پولیس اہلکار اور شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کا مشن، آئی جی پنجاب عبدالکریم روزانہ کی بنیاد پر حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین شہداء پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کر رہے ہیں۔ پولیس ملازمین اور شہداء پولیس کے اہل خانہ روزانہ صبح 08 بجے ماسوائے سرکاری تعطیلات کے پی ایس او برائے آئی جی پنجاب کے ذریعے سنٹرل پولیس آفس تشریف لا کر آئی جی پنجاب سے ملاقات کر سکتے ہیں۔