ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راول ڈویژن پولیس کی ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں، 2 گینگز کے 3 افراد گرفتار،9 مسروقہ موٹر سائیکل،مسروقہ رقم 13 ہزار 500 روپے ,لیپ ٹاپ،موبائل فون، گھڑی اور اسلحہ برآمد،
رتہ امرال پولیس نے موٹر سائیکل چوری و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 5 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم 13 ہزار 500 روپے ،لیپ ٹاپ،موبائل فون،گھڑی اور اسلحہ برآمد کیا ،وارث خان پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شخص کو گرفتار کر کے 4 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے، زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا،ایس پی راول شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی راول سعد ارشد