آزاد کشمیر: پسند کی شادی کے بعد شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

آزاد کشمیر کے علاقے تتہ پانی میں عید کے دوسرے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان نے پسند کی شادی کے بعد اپنی ہی بیوی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق دریائے پونچھ سے ملنے والی نامعلوم لڑکی کی لاش کی شناخت سارہ دختر مقصود علی، ساکن فیصل آباد کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ابوبکر، جو کہ سلویئ منڈہول کا رہائشی ہے، نے سارہ سے پسند کی شادی کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چاند رات کے دن میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر ناچاکی ہوئی، جس کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر سارہ کو قتل کر کے اس کی لاش دریائے پونچھ میں پھینک دی۔
واقعے کے بعد کوٹلی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ابوبکر کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
یہ افسوسناک واقعہ علاقے میں خوف و ہراس کا باعث بن گیا ہے جبکہ اہل علاقہ نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.