راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) پولیس کی اہم کامیابی، پیرودھائی کے علاقے سے اغوا ہونے والا اڑھائی سالہ بچہ چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب کروالیا گیا، اغواء کار مرد و وعورت گرفتار،بچہ اپنی بہن کے ساتھ گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزمان بچے کو اغواء کرکے فرار ہو گئے تھے،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی راول کی زیر نگرانی سپیشل ٹیمز کو بچے کی فوری بازیابی کا ٹاسک دیا،پولیس ٹیموں نے فوری طور پر شہر بھر میں ناکہ بندی کروائی اور سیف سٹی سمیت دیگر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ و سرچنگ شروع کر دی،
پولیس ٹیموں نے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے دونوں ملزمان کوخیبرپختونخواہ سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا،زیر حراست افراد کے قبضے سے مغوی بچہ بازیاب کروا لیا گیا،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے بازیاب ہونے والے بچے کوخود جاکر والدین کے حوالے کیا،والدین نے بچے کی فوری بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او راولپنڈی اور دیگر افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا،اہل علاقہ کے سی پی او راولپنڈی کے حق میں نعرے، راولپنڈی پولیس کے لیے اظہار تشکر،اغوا کار ملزم غیر قانونی مقیم افغانی باشندہ ہے، اور ریکارڈ یافتہ بھی ہے،
سی پی او راولپنڈی کی جانب سے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی راول، ایس ڈی پی او وارث خان اور پیرودھائی پولیس کو شاباش،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے راولپنڈی پولیس شب و روز تندہی کے ساتھ مصروف عمل ہے،سی پی اوبچے ہمارا مستقبل اور ہماری سب سے قیمتی متاع ہیں، ان کا تحفظ راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیح ہے، سی پی او
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.