راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)خود کو اسلام آباد پولیس کا کانسٹیبل ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ نیوٹاؤن کو اے ایس آئی ذیشان نے بتایاکہ کمرشل مارکیٹ میں گشت کے دوران کالے شیشے والی کرولا گاڑی کوروک کر چیک کیا تو ڈرائیور نے بتایاکہ وہ اسلام آباد پولیس کا کانسٹیبل ہے جس کاسروس کارڈ چیک کیا جوکانسٹیبل شہروزاحمد کاتھا جب کہ ڈرائیور کانام نعمان صفدر معلوم ہوا جس نے سرکاری ملازم نہ ہوتے ہوئے خودکوسرکاری ملازم بتایا۔