راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ طرز کے میچ میں پنڈی بوائز کی شاندار انٹری، مخالف ٹیم کے خلاف 20 اوورز میں 214/4 کا بڑا مجموعہ اسکور کر دیا۔ بیٹنگ لائن نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس کھیلے اور شائقینِ کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔
اوپنر یاسر خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں خوبصورت چوکے اور چھکے شامل تھے۔ کپتان محمد رضوان نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 41 رنز بنائے جبکہ خوشدل غلام نے تیز رفتار 37 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور کو مستحکم کیا۔
پنڈی بوائز کی جانب سے یہ ایک مکمل ٹیم پرفارمنس رہی جس میں بہترین پارٹنرشپس اور پاور ہٹنگ دیکھنے کو ملی۔ اب تمام نظریں Peshawar Zalmi پر مرکوز ہیں کہ وہ اس بڑے ہدف کا کس طرح مقابلہ کرتے ہیں۔
میچ کے حوالے سے شائقینِ کرکٹ میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ مقابلہ سنسنی خیز ثابت ہوگا۔