20 سالہ خاتون سےزیادتی اور طلائی زیورات ہتھیانے والے افراد گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ ویسٹریج پولیس کی کارروائی،20 سالہ خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کرنے اور طلائی زیورات ہتھیانے والے 3 افراد گرفتار،مغویہ سے ہتھیائے گئے 9 تولے طلائی زیورات اور زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 3 لاکھ روپے برآمد، مغویہ بازیاب ،زیر حراست شخص مغویہ کے گھر کے سامنے والے گھر میں ڈرائیور تھا جس نے ساتھیوں کے ہمراہ مغویہ کو بلیک میل کرکے اغواء کیا تھا،

زیر حراست افراد اغواء کے بعد مجھے سے زیادتی کرتے رہے ،مغویہ مقدمہ
ویسٹریج پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے تینوں افراد کو گرفتار کر لیا،زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا ،ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان