مین بازار کلر سیداں میں خوفناک آتشزدگی، سامان جل کر راکھ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں میں آتشزدگی کے واقعہ میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

یہ افسوس ناک واقعہ کلرسیداں مین بازار میں صدام عابد کی پیکو شاپ پر پیش آیا جہاں فرسٹ فلور پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

جس کے نتیجے میں نلکیان بٹن اور پیکو کی پانچ عدد قیمتی مشینیں جل گئیں ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ایمبولینس گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا ۔ نقصان کا اندازہ تیس لاکھ روپے بتایا جاتا ہے


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.