219

غزن آباد میں 3 پینل ن لیگ کے نام پر ووٹ مانگنے میں مصروف/پرویز اقبال

کلرسیداں یونین کونسل غزن آباد (یوسی 32) میں آمدہ بلدیاتی الیکشن میں چیرمین ،وائس چیرمین اور درجنوں کونسلر آپس میں گھمسان کی جنگ کے لیے باڈر پر تیار،تینوں کمانڈر اپنی اپنی فوج کے ساتھ مورچوں کو سنبھالے ہوئے جنگ کی تیاری میں مگن ،جنگ کی تاریخ 5دسمبر مقررسب امیدوار اپنی اپنی جیت پر پرامید ۔لیکن یہ خدا بہتر جانے کہ اس دن کا میابی کس کے قدم چومتی ہے۔یوسی غزن آباد میں تینوں پینلز کچھ اس طرح ہیں چیرمین شفقت محبوب راجہ ایڈووکیٹ وائس چیرمین خان عثمان خان۔چیرمین کیپٹن (ر) محمد فاروق وائس چیرمین سید عقیل شاہ اور چیرمین طارق یاسین کیانی وائس چیرمین ظفر عباس اور اپنے اپنے کونسلرکے ساتھ کانٹے دار مقابلے کے لیے تیار ہیں ۔یوسی غزن آؓباد میں کسی بھی جماعت نے اپنا امیدوار نہیں دیا۔سب امیدوار آزاد کی حیثیت سے الیکشن میں حصۃ لے رہے ہیں۔ جن تینوں امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے سب کا ایک ہی موقف ہے کہ میں مسلم لیگ ن کا امیدوار میں ہوں جبکہ شیر کا نشان کسی کا نہیں کوئی ڈائمنڈ،ریچھ اور بالٹی کے نشان پر اپنی اپنی قسمت آزمائے گے ۔جبکہ یوسی غزن آباد کے ووٹر کو بھی نہیں پتہ کہ کس کو شیر سمجھ کر مہر لگائیں۔ بلکہ ایک امیدوار اور اس کے سپورٹرتو اپنے ووٹر کو بھی کہہ رہا ہے کہ ہمیں مسلم لیگ ن نے ٹکٹ دیا ہے لیکن نشان کسی کا بھی شیر نہیں۔ جبکہ تینوں امیدوارمسلم لیگ ن سے اپنا تعلق بتاتے ہیں کہ ہم ن لیگ سے ہیں کہنے کو تو سب ہیں ہم اور آپ بھی ہیں لیکن اصل امیدوار وہی ہے جس کو شیر کا نشان ملا ہے اور جسے اعلیٰ قیادت نے نامزد کیا ہے ۔ جس نے نوٹیفکیشن کی کاپی اٹھا رکھی ہے باقی سب تو فرضی باتیں اور ہوائی فائرنگ ہے ۔یوسی غزن آبادمیں امیدوار مختلف قیادت کے ساتھ ورک کر رہے ہیں جیسے چیرمین شفقت محبوب راجہ اوروائس چیرمین خان عثمان خان کے ساتھ مسلم لیگ ن یوسی غزن آباد کی رابطہ کمیٹی کے نامور شخصیات چوہدری ابرار، بابو اخلاق نوتھیہ راجہ مظہر ترکھی ،راجہ ساجد بھونی ،ارشد کیانی ادمال ،بابر میانہ موہڑہ،راجہ خالد جنجوعہ چمبہ کرپال ،صوبیدار طلعت کیانی ،نصیر کیانی ،مرزا اختر کیانی گھکھڑادمال۔ چیرمین طارق یاسین کیانی وائس چیرمین ظفر عباس کے ساتھ بھی علاقے کی نامور شخصیات جن میں سابق نائب ناظم سید مداح حسین شاہ ،ماسٹر عبدالمجید ، امین کیانی گھکھڑ ادمال ۔چیرمین کیپٹن (ر) محمدفاروق وائس چیرمین سید عقیل عباس شاہ بھٹی نواز ،حاجی نصرت موہڑہ بختاں ،راجہ اشرف ترکھی ،عبدالرشید گوڑھا ،راجہ شبیر میانہ موہڑہ،بابو بشیر چھپری اکو،خان خرم رکھ غزن آباد سے اپنے اپنے امیدوار کے ساتھ دن رات ورک کرہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم وونر ہیں۔تمام پینلز کے امیدواراپنی اپنی جگہ پر بھاری اکثریت سے کامیابی کے دعوے کررہے ہیں اصل صورتحال تو انتخابات کی شام کو ہی منظر عام پر آئے گی کہ کس نے کتنا ورک کیا کون باتیں کرتے رہے اور کون کام ، بڑے بڑے دوعوئے کرنے والے چہرے کہاں گے ۔اس کا فیصلہ5دسمبر کو ہو گا یوسی غزن آؓباد کا معرکہ کس نے سر کیا۔میں یہ تو نہیں کہتا کہ فلاں بہت مضبو ط ہے کیونکہ میرے پاس ایسی کوا تھارٹی نہیں سب اپنی اپنی جگہ محنت کر رہے ہیں باقی فیصلہ عوام کا ہے کہ وہ کس کو اپنا امیدوار نامزد کرتی ہے۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں