خصوصی انٹرویو ‘رحیم اعوان

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ) یونین کونسل روات کی سیاسی شخصیت ملک عبدالرحیم نے کہا ہے کہ روات کی عوام باشعور ہے اور کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتی ہے،عوام کو سبز باغ دکھا کے ووٹ لینے والے منظر عام سے غائب ہیں،الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ اپنے گروپ سے مشاورت سے کرونگا،اپنے اور بچوں کے مستقبل کے لیے اہلیان روات کو بلدیاتی انتخابات میں سوچ کر حصہ لینا ہو گا، فخرروات کہلوانے پر ٖفخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنڈی پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ روات مسائل کا گڑھ بن چکی ہے اور کوئی بھی اس کے مسائل کو حل نہ کر سکا ہے،عوام کو سبز باغ دکھا کے ووٹ لینے والے منظر عام سے غائب ہیں۔انہوں نے کہا کہ روات کے عوام کے سات ہمیشہ مذاق کیا گیا اہلیان روات نے جس پر اعتماد کیا اور ووٹ دیا انہی منتخب نمائندوں نے انکے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کو مسائل کے گرداب میں پھنسایا۔انہوں نے کہا کہ میں نے بغیر الیکشن کے روات کے عوام کی جو خدمت کی اس پر مجھے فخر ہے اور وطن واپسی کا فیصلہ بھی اسی لیے کیا کہ روات کے عوام کو مسائل کے گردان سے نکالا جائے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ق لیگ سے 2009 میں استعفا دے دیا تھا،اب الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ اپنے دوستوں اور گروپ سے مشاورت سے کرونگا،اور روات کی عوام کے لیے سوچنے والا ہمارا دوست ہے،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا نظام کی انتہائی کرپٹ ہوچکا ہے،انہوں نے کہا کہ روات کی عوام کی محبت کی وجہ سے برٹش نیشنلٹی قبول نہیں کی اور اب دن رات عوام کے مسائل کو حل کرنے میں صرف کرنگا،ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے دور کی بنائی ہوگلیاں اور سڑکیں ابھی تک صحیح حالت میں ہیں اور بعد میں بننے والی گلیاں بھی سب کے سامنے ہیں میرا ٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے اور انشاء اللہ روات کی باشعور عوام چہرے بدل سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دے گی،انہوں نے کہا کہ کتنی عجیب بات ہے کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی روات کے عوا م پانی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،انہوں نے کہا بچوں کے مستقبل کے لیے اہلیان روات کو بلدیاتی انتخابات میں سوچ سمجھ کے فیصلہ کرنا ہو گا ۔{jcomments on}

اپنا تبصرہ بھیجیں