راولپنڈی تھانہ کلرسیداں گراٹہ سے 22 سالہ لڑکی کے اغواء کا معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا،مرضی سے نکاح کرلیا ہے عرفان نصیر نے اغواء نہیں کیا، مسماۃ ایمان فاطمہ، ایک ہفتے قبل کلرسیداں کے علاقے پیر گراٹہ سیداں شاہ باغ سے 22 سالہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ مسماۃ ش کی مدعیت میں تھانہ کلر سیداں میں درج کیا گیا تھا، خاتون کے
مطابق 22 سالہ بچی کو مسماۃ ا کو عرفان نصیر سکنہ موہڑہ بختاں نے مبینہ طور پر زنا و حرام کاری کے لیے اغواء کر لیا ہے۔نامزد ملزم عرفان نصیر نے مقامی عدالت سے 13 مئی تک عبوری ضمانت حاصل کرلی، جبکہ ذرائع کے مطابق لڑکی نے میجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوکر اپنی مرضی سے نکاح کرنے اور عرفان نصیر کی جانب سے اغوا کرنے کے الزامات کی تردید کردی ہے