ڈی پی او جہلم کی زیر نگرانی محرم الحرام کے پیش نظر امن و امان کے حوالے سے پولیس کا فلیگ مارچ

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر نگرانی محرم الحرام کے پیش نظر امن و امان کے حوالے سے پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ،

فلیگ مارچ پولیس لائنز جہلم سے شروع ہو کر مختلف مقامات سے ہوتا اختتام پذیر ہوا،

فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی ٹریفک ،ڈی ایس پی صدر سرکل, ڈی ایس پی سٹی سرکل، ایس ایچ اوزاور ایلیٹ فورس نے حصہ لیا،

فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے،
شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

شرپسند عناصر کو واضح پیغام، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ڈی پی او جہلم 

محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام فورسز ہمہ وقت الرٹ ہیں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

اپنا تبصرہ بھیجیں