راولپنڈی (چیف رپورٹر ،راجہ غلام قنبر)جیسے جیسے انتخابات قریب آ رہے ہیں سیاست کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے صوبائی حلقہ پی پی پانچ راولپنڈی تحصیل کلر سیداں کی 5یونین کونسلز اور تحصیل راولپنڈی کی بارہ یونین کونسلز پرمشتمل ہے جبکہ یونین کونسل دوبیرن،سکو ٹ تحصیل کلر سیداں کا موضع بھلاکھر اور تحصیل کہوٹہ کے مختلف موضع جا ت بھی PP-5کا حصہ ہیں۔سابقہ حلقہ بندیوں کے مطابق پی پی پانچ کا آدھا حصہ سابقہ پی پی پی چھ اورآدھا حصہ پی پی سات پر مشتمل ہے۔2002 کے انتخابات میں یہاں سے مسلم لیگ ق کے مشتاق کیانی منتخب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر پیپلز پارٹی کے امیدوار بیرسٹر ظفر چوہدری رہے۔ 2008 کے انتخابات میں پھر یہاں سے مسلم لیگ (ق) کی ٹکٹ پر انجینئر قمرالسلام راجہ منتخب ہوئے ۔ یاد رہے 2002 میں منتخب ہونے والے مشتاق کیانی کی جگہ انجینئر قمر راجہ کو مسلم لیگ (ق) کا ٹکٹ ملا جو کہ روایت سے ہٹ کر تھا جس کی وجہ واقفان حال گجرات کے چوہدری برادران کو بتاتے ہیں مگر خلقت نے دیکھا کہ چوہدری برادران کی خصوصی مہرانی نے ان کو شرمندگی دی کیونکہ مسلم لیگ (ق)کے ایم پی اے فارورڈ بلاک میں چلے گئے ۔موجودہ ایم پی اے اس دفعہ مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ کے امیدوار ہیں ۔جبکہ 2008 ء میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور چیئرمین ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن راجہ انور بھی اپنی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر اس دفعہ بھر ٹکٹ کے امیدوار ہیں جبکہ سابقہ ایم پی اے مسلم لیگ ن محمود شوکت بھٹی بھی ٹکٹ کے امیدوار ہیں جن کو چوہدری تنویر جیسے مضبوط شخص کی حمایت حاصل ہے جبکہ راجہ انور بھی سینیٹر پرویز رشید جیسے انتہائی اہم لیگی راہنما کے دوست ہیں جبکہ ایک روزنامے(بتاریخ 10ستمبر)میں ایک خصوصی رپورٹ میں راجہ انور کو بطور امیدوار رپورٹ کر چکے ہیں کچھ اندرونی خبر رکھنے والے یہ بات بھی کر رہے ہیں کہ ٹکٹ کی اس شدید جنگ میں چوہدری نثار علی خان بذاتِ خود صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑسکتے ہیں
۔پاکستان پیپلز پارٹی کا اس حلقہ میں انتہائی مضبوط اور بڑا نظریاتی ووٹ بینک موجود ہے جس کی وجہ سے بیرسٹر ظفر چوہدری جیسے لوگ بھی دوسرے نمبر پر رہے چوہدری ظفر اقبال نے اس حلقے کے مخلص جیالے کو نظر انداز کیا جبکہ قیادت کی طرف سے بھی اس حلقے پر کوئی نظر کرم نہ کی گئی اور سوتیلہ سلوک روا رکھا گیا البتہ مرحوم صدر پیپلز پارٹی پی پی پانچ محمد بشیر کے تنظیمی اجتماعات نے پارٹی کو منظم و مضبوط ر کھا جبکہ پچھلے سال محترمہ فرزا نہ راجہ چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ترقیاتی گرانٹس سے کچھ مورال بہتر ہوا ہے آئندہ انتخابات کے حوالے سے سابق ایم پی اے سردار اقبال ،سینئر نائب صدر پی پی پی تحصیل راولپنڈی شاہد بشیر اعوان جنرل سیکرٹری تحصیل کلر سیداں سابق ناظم(یوسی )اعجاز بٹ جبکہ جنرل سیکرٹری پی پی سٹی کلر سیداں نصیر اختر بھٹی ٹکٹ کے امیدوار ہیں ۔ ٹکٹ کے حوالے سے عوامی سطح پرزیادہ سرگرم سردار اقبال اور شاہد بشیر اعون ہیں سردار اقبال سابقہ ایم پی اے ہونے اور چوہدری نثار کی الیکشن مہم کا انچارج ہونے کی وجہ سے علاقے سے واقفیت رکھتے ہیں اور لوگوں کی غمی خوشی میں مکمل وقت دے رہے ہیں جبکہ شاہد بشیر اعوان سینئر نائب صدر تحصیل راولپنڈی اپنی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے نیٹ ورک اور اب بطور تحصیل عہدیدار اور علاقہ چک بیلی خا ن میں ترقیاتی کاموں بالخصوص ’’نادرا آفس ‘‘ برائے چک بیلی خان اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سٹڈی سٹریکچر کی وجہ سے علاقے میں کافی متحرک ہیں
اس حلقے سے دو دفعہ مسلم لیگ (ق)کے امیدوار منتحب ہوتے رہے ہیں اور اس دفعہ بھی مسلم لیگ(ق)کی طرف سے ایک جاندارامیدوارسابق تحصیل ناظم کلر سیداں حافظ ملک سہیل اشرف کی صورت میں موجود ہے۔جو کہ جوان اور محنت کرنیوالے سیاسی ورکر ہیں جبکہ اقتدار میں رہنے کے باوجو داچھی ،نیک اور پاک باز شہرت کے حامل مثبت شخصیت ہیں لیکن اگر مسلم لیگ ق بطوراتحادی پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑتی ہے اور صوبائی حلقہ مانگتی ہے توپھر راجہ محمدناصرآف دھمیا ل ایک مضبوط امیدوار ہو سکتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ہارون ہاشمی مضبوط کاروباری اور بیورکریٹک پس منظر کے ساتھ ساتھ حلقہ میں سرگرم بھی ہیں راجہ عبدالوحید قاسم آزادحثیت سے گیارہ ہزارکے دوٹ بینک اور سابق ضلع ناظم طارق کیانی کی پشت پناہی ہے امیدوار ٹکٹ جبکہ امجد ارشد کیانی بھی ٹکٹ کی امیدپر پاکستان پیپلزپارٹی سے ناطے توڑچُکے ہیں۔صوبائی حلقہ پنجاب اسمبلی 5 سے متحدہ قومی مومنٹ کے شعیب کیانی امیدوارہیں۔
جماعت اسلامی کلرسیداں شہر، ساگری اور روات کے علاقوں میں اپنا ووٹ بینک رکھتی ہے مگر تاحال کوئی انتخابی سرگرمی جماعت کے حلقوں میں نظر نہیں آرہی ہے البتہ 1997ء میں عباس بٹ آف ساگر ی صوبا ئی اسمبلی کا الیکشن لڑ چکے ہے۔