راجہ وقاص سرور
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘کھڑی شریف
فیضان ویلیفرآرگنائنر یشن آزاد کشمیر کے بانی صدر حاجی راجہ منور خان نے میاں محمد بخشؒ پریس کلب میں صحافیوں سے ایک خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ حسب سابق اس مرتبہ بھی آج 25تا27اپریل 2014ء کو دربار عالیہ کھڑی شریف میں فری سر جیکل آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں آنکھوں کے تما م امراض کا چیک اپ اور آپریشن بھی کیے جائیں گئے حاجی راجہ منور خان نے کہا کہ برس یا برس یہ کام پاکستان کے نامور آئی سرجن اور آئی اسپشلسٹ اور ممتاز روحانی شخصیت قبلہ پیرڈاکٹر الحاج حافظ صاجزادہ محمد فرخ حفیظ صاحب کی نگرانی میں ہوگا تما م عوام الناس سے اپیل ہے کہ مفت سہولیت سے فاہدہ اُٹھائیں
آئیڈیل پبلک ماڈل سکول چیچیاں کی پنچم ہشتم نتائج میں شاندار کامیابی
راجہ محمد سرور
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘کھڑی شریف
پنچم ہشتم نتائج میں کھڑی شریف میں آئیڈیل پبلک ماڈل سکول چیچیاں نے بازی مار لی ایلمنڑی بورڈ کے زیر اہتمام پنچم ہشتم کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا کھڑی شریف بھر سے آئیڈیل پبلک ماڈل سکول چیچیاں کا رزلت 100فیصد رہا نتائج کے مطابق جماعت ہشتم کی سارہ شہزادی دختر سید میر نے 671اور پنچم جماعت کی فائزہ شوکت دختر شوکت علی 309نمبرات کے ساتھ علاقہ میں نمایاں رہے طلباء نے اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں سے منسوب کیا اہلیان علاقہ نے ادارہ کی انتظامیہ کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا ادارہ کے پر نسپل اور وائس پر نسپل نے اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ عزوجل کی عنائیت اور طلباء کے والدین کے تعاون سے تعبیر کیا اور اساتذہ کرام کی شب ور وز محنتوں کاثمر قرار دیا اور آئندہ کیلئے مزید بہتر سے بہتر نتائج کی تگوداز کرنے کا عہدکیا اور اس موقع پربانی صدر میاں محمد بخشؒ پر یس کلب راجہ وقاص سرور سنیئر صحافی چوہدری جہانگیر ، صدر انجمن تاجراں چوہدری یٰسین ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر معروف ودیگر نے کامیاب ہونے والے بچوں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ۔