131

22سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ما لک مکان ہی قاتل نکلا

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پیرودہائی پولیس کی موثر تفتیش،22سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، مالک مکان ہی قاتل نکلا، مالک مکان ملزم عبدالواحد نے بجلی، گیس کے بلوں کے لین دین پر تلخ کلامی پر قینچی کے وار کرکے حفضہ کو قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ چند روز قبل مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ پیرودہائی میں درج کیا گیا تھا،پیرودہائی پولیس نے تمام زاویوں پر تحقیقات کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم عبدالواحد کو گرفتار کیا،مقتولہ ڈھوک نجو ملزم کے مکان میں کرایہ دار رہائش پذیر تھی، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ایس پی راول فیصل سلیم قلیل وقت میں اندھے قتل کو ٹریس کرکے سفاک قاتل کو گرفتا رکرنے پر سی پی اوسید خالدہمدانی کی ایس پی راول، ایس ڈی پی او سٹی اور پیرودہائی پولیس کو شاباش،ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، سی پی او سید خالدہمدانی ترجمان راولپنڈی پولیس

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں