163

پی پی2میں ن لیگ کے لیے کڑا امتحان،راجہ محمد علی اور راجہ محمد صغیر آمنے سامنے آگئے

تھوہا خالصہ( رپورٹ راجہ طیب نمائندہ پنڈی پوسٹ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 2کی سیاست میں بڑی تبدیلی متوقع مسلم لیگ ن دو گروپوں میں تقسیم ہو گئی ایک گروپ سینیٹر مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق اور اُن کے بیٹے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کے ساتھ جبکہ دوسرا گروپ راجہ صغیر احمدکے ساتھ ہے اور ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی بھی راجہ صغیر احمد کی حمایت کر رہے ہیں ۔اس کے علاوہ یونین کونسل مٹور علاقہ تھوہا

خالصہ اوردیگر یونین کو نسلوں سے کچھ روز قبل تقریباں 300 گاڑیوں پر مشتمل ایک جلوس نکال کر راجہ صغیر نے اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اور کہوٹہ شہر میں ایک جلسے سے بھی خطاب کیا ہے شاہد خاقان عباسی نے سرِعام اس جلسے میں شرکت کر کے راجہ صغیر کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب سینیٹر مسلم لیگ (ن) ر اجہ ظفر الحق اور اُن کے بیٹے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی ابھی تک مکمل طور پر خاموش نظر آرہے ہیں اور ان کی طرف سے کسی قسم کا کو ئی رد عمل سامنے نہیں آ رہا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کے مسلم لیگ ن کی قیادت آنے والے دنوں میں کیا حکمت عملی اختیار کرتی ہے۔کیا مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے پُرانے وفادار ساتھی اور بزرگ رہنما مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق اور اُن کے پرانے سا تھیوں کے درمیان اختلاف ختم کروا سکے گی یا اسے ان اختلافات کی وجہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست سے محروم ہونا پڑے گا فیصلہ آنے والا وقت ہی کرے گا ن لیگ کے اختلافات کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے امیدواراور موجودہ ایم پی اے کرنل(ر) شبیر اعوان اور تحریک انصاف کے شہریار طارق کو سیاسی فائدہ پہنچ سکتا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں