کلرسیداں (یاسر ملک)کلر سیداں پولیس کی کارروائی، غیر قانونی طور پر کھلا پٹرول لے جانے والا شخص گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران کارروائی کرتے ہوئے مانسہرہ کے رہائشی ایک شخص کو کھلا پٹرول لے جانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ابرار ولد محمد اقبال، ساکن سرنی پھلڑہ، تحصیل و ضلع مانسہرہ کے طور پر ہوئی ہے۔دورانِ چیکنگ ملزم سے کھلا 7 لیٹر پٹرول برآمد ہوا، جس کے لیے وہ کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکا۔ پولیس نے موقع پر ہی گیلن پٹرول بطور ثبوت قبضہ میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی مکمل کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کھلے پٹرول کی نقل و حمل نہ صرف قانوناً ممنوع ہے بلکہ عوامی تحفظ کے لیے خطرہ بھی بن سکتی ہے۔ قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اہم خبریں
عوام راج پارٹی کے سربراہ کے مطابق جواد احمد ملک عمران خان سے کہیں زیادہ قابلِ احترام اور باوقار شخصیت
اٹک/ تھانہ پنڈیگھیب پولیس پر فائرنگ — راہزنی کے مقدمہ میں زیرِ حراست ریکارڈ یافتہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کلرسیداں بازار میں غیر قانونی ویپ شاپس کا انکشاف، کارروائی نہ ہونے پر تشویش
صدر مملکت آصف علی زرداری صنعتی ادارے ‘سانی ہیوی انڈسٹری’ کا دورہ کیا
اسلام آباد اور راولپنڈی میں امن مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ،امریکی ٹیموں کی مرحلہ وار واپسی جاری۔
وفاقی ٹریفک پولیس کا بڑا اقدام،لائسنسنگ پراسیس مکمل پیپر لیس کر دیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سلطان آف عمان سے اہم ملاقات،ثالثی کوششوں کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
طاہر اشرفی کے ساتھ لندن میں ہراسانی کا واقعہ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
ایرانی وزیر خارجہ آج شام دوبارہ واپس اسلام آباد آئیں گے
خوشی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول محفوظ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا ایکس پر پیغام