جہلم غیر قانونی مقیم افغان شہری اور مالک مکان گرفتار،مقدمہ درج

تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرایہ داری کی خلاف ورزی پر غیر قانونی مقیم افغان شہری اور اسکو رہائش فراہم کرنےوالے مالک مکان کو گرفتار کر لیا
مالک مکان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے
غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو پناہ دینا، ملازمت پر رکھنا، دکان یا مکان کرایہ پر دینا یا کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جہلم پولیس