67

ڈاکوؤں کی عیدی مہم،راولپنڈی میں شہری دن بھر لٹتے رہے

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسسٹ) راولپنڈی کے راؤل ڈویژن میں ڈاکوؤں کی عیدی مہم زوروں پر، شہریوں کو کنگال کرنے کا سلسلہ جاری،ذرائع کے مطابق تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں پولیس لائن میں تعینات کانسٹیبل وقاص حیدر سے 2موٹر سائیکل سواراسلحہ کی نوک پر موبائل مالیتی 45ہزار روپے ، 65ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ سٹی کے علاقہ عثمان پورہ میں 2موٹرسائیکل سوار ثقلین عباس سے اسلحہ کی نوک پر6لاکھ55ہزار روپے اور3موبائل، جبکہ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کٹاریاں میں چار ملزمان نبیل احمد کے گھر میں داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پر10تولے طلائی زیورات، 2لاکھ روپے اورموبائل چھین کر فرارہوگئے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں