172

پوٹھوہاری رائیٹرز کلب کی فکر ی کانفرنس

پوٹھوہاری رائیٹرز کلب پاکستان کے ” ایگزیکٹو بورڈ “کااولین اجلاس 18 جون2022 شالیمار سپورٹس کلب راولپنڈی میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت معروف و مشہور پوٹھوہاری افسانہ نگار وشاعر شیراز طاہر نے کی۔جبکہ نظامت کے فرائض راقم (نعمان رزاق) نے سر انجام دئیے۔ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ایگزیکٹو ممبران رحمان حفیظ(اسلام آباد)راجہ عبدالوحیدقاسم(روات)شیرازطاہر (مندرہ) شاہد لطیف ہاشمی (سکھو) محمد شریف شاد (بھنگالی) یاسر کیانی(سکرانہ)عابد حسین جنجوعہ(کلرسیداں)عامر حبیب عامر(سوہاوہ)اور پروفیسر صغیر آسی(میرپوآزاد کشمیر)نے شرکت کی۔اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر معزز شعراء و ادباء میں سید تراب نقوی‘ فرید زاہد،ظہیر چوہدری،غلام فاروق اعوان(ایڈوکیٹ)،ملک شہزادصدیقی،ظفر مغل،ڈاکٹر عابد حسین جنجوعہ،مرزا غفور الہٰی،ارسلان اسحاق،شرجیل ہاشمی،بدر شیراز،عبدالھادی،اور نعمان رزاق(راقم) شامل ہوئے۔اجلاس میں کلب کا آئین نعمان رزاق (راقم)نے پڑھا۔شریف شاد،رحمان حفیظ،عامر حبیب عامر،غلام فاروق اعوان،عابدحسین جنجوعہ،غفور الہی مرزا،ظہیر چوہدری اوریاسر کیانی نے اپنے اپنے انداز میں تجاویز پیش کیں۔جن کی روشنی میں آئین میں ترمیم اور اضافہ کیا جائے گا۔آئین کے Review کے لئے محمد شریف شاد،غلام فاروق اعوان،اور فرید زاہد کو ذمہ داری سونپی گئی۔تا ہم آئین کے بنیادی نکات منظور کئے گئے۔اس موقعہ پر ماہر لسانیات،شاعر اور براڈ کاسٹر یاسر کیانی نے پوٹھوہاری زبان پر مدلل گفتگوکی۔پوٹھوہاری زبان کا رسم الخط جو مروج ہے،کو دلائل سے ثابت کیا۔باہمی مشاورت سے پوٹھوہاری زبان کے بارے میں ایک قرارداد متفقہ طور منظور کی گئی۔جو پروفیسر ڈاکٹر صغیر آسی نے پڑھ کر سنائی۔جس میں پوٹھوہاری لکھنے کے انداز اور طریقہ جو قبل ازیں کانفرنسوں میں بھی طے کیا گیاتھا۔جس پر لکھاری کتب لکھ رہے اور مروج ہے کی بھی توثیق کی اور اس بابت اہم اصول متفقہ طور منظور کیا گیا۔پوٹھوہاری زبان اس انداز میں لکھی جائے گی جس سے زبان کی صوتیات اور لب و لہجہ متاثر نہ ہو۔مثلا ” سوہنڑاں “کوسوہنڑاں ہی لکھا جائے گا اور ن کے اوپر “ط “لکھنے کے انداز کی حوصلہ شکنی کی گئی۔اور اس اندازِ تحریر کو ردکیا گیا۔نیز دوہری ” ہھ “بھی استعمال کی جائے گی۔اس اجلاس میں ا ٓ ئین کے بنیادی نکات کی منظوری کے بعد انتظامی عہدے داروں کا انتخاب کیا گیا۔جس کے سرپرست اعلی ٰڈاکٹر سید طالب بخاری‘چئیرمین شیراز طاہر‘ صدر محمد شریف شاد‘ سینئر نائب صدر عابد حسین جنجوعہ‘ سینئر نائب صدر (خواتین ونگ) شمسہ نورین‘نائب صدر فرید زاہد‘جنرل سیکرٹری (اعزازی) نعمان رزاق‘ایڈیشنل سیکرٹریآفاق خالد‘جوائنٹ سیکر ٹری یاسر یابی‘پریس سیکرٹری فیصل عرفان‘سوشل میڈیا سیکرٹری تیمور اکبر جنجوعہ‘فنانس سیکرٹری مرزا غفورالٰہی’سیکرٹری انفارمیشن (IT) عامر حبیب عامر‘کلچرل ایڈوائزر رحمان حفیظ‘لٹریچر ایڈوائزر منور حسین عاصی‘لیگل ایڈوائزرغلام فاروق اعوان‘اجلاس میں پوٹھوہاری زبان کی ترویج و ترقی کے لئے دو کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں ہیں۔سنیئر ممبرز شعیب خالق،رحمان حفیظ،قمر عبداللہ،الیاس بابر اعوان،آفاق خالد،عامر حبیب عامرپوٹھوہاری رائٹرز کلب کی اس علمی،ادبی اور فکری کانفرنس میں پوٹھوہار بھر کے سینئر شعراء ادباء نے شرکت کی اور ایک خوبصورت یادگار پروگرام منعقد ہوا۔اس خوبصورت پروگرام کی میزبانی معروف و مشہور ریڈیو،ٹی وی اور ڈرامہ نگار ظہیر چوہدری نے کی۔شالیمار سپورٹس کلب کے خوبصورت ہال نے اس پروگرام کو مزید خوبصورت بنا دیا۔شالیمار کلب کے سبزہ زار میں بنائی گئی یہ تصاویر ہمیشہ اس خوبصورت پروگرام کو محفوظ رکھیں گئیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں