94

پریس کلب کلرسیداں کی تقریب حلف برداری

تحریر چوھدری محمد اشفاق
کسی بھی معاشرے میں صحافت کا کردار بہت اہم ہوتا ہے صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کا درجہ رکھتے ہیں علاقائی مسائل کو اجاگر کرنا ان کو کسی بھی طرح احکام بالا تک پہنچانا ان کے فرائض میں شامل ہوتا ہے پریس کلب کلرسیداں بھی اس وقت اپنے علاقے میں نہایت ہی اہمیت کا کردار ادا کر رہا ہے اس کے ممبران کلرسیداں کے مسائل کو چن چن کر ان کی نشاندہی کر رہے ہیں اور ان کو حل کروانے میں اپنی پوری سعی کر رہے ہیں کلرسیداں میں صحافت کے حوالے سے بہت سے مسائل درپیش ہیں پریس کلب کا دفتر موجود نہیں ہے صحافی حضرات کے بیٹھنے کیلیئے کوئی خاص جہگہ موجود نہیں ہے اس کے باوجود بھی کلرسیداں ک صحافی اپنے وسائل کو استمعال کرتے ہوئے بہترین کام کر رہے ہیں پریس کلب کلرسیداں کی نئی باڈی برائے سال 2024کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے جس کی تقریب حلف برداری ٹی ایم اے حال میں منعقد ہوئی ہے تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی تھے جنہوں نے تمام ممبران سے حلف لیا ہے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا ہے جو حافظ نثار احمد نے پیش کی ہیں اسٹیج سیکریٹری کے فراائض جنرل سیکریٹری پریس کلب پرویز وکی نے ادا کیئے ہیں اس تقریب میں علاقائی صحافیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ان کے علاوہ ایسے تمام امیدوار جو آمدہ جنرل الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں نے بھی بھر پور شرکت کی ہے اس تقریب کی اہم بات یہ تھی کہ پریس کلب کے حوالے سے بہت بڑا مسئلہ جہگہ کی فراہمی تھا جو کلرسیداں کی سماجی شخصیت سلیم دھمیال نے حل کرتے ہوئے پریس کلب کیلیئے جہگہ کا اعلان کیا ہے اس کے ساتھ ہی ممبر پنجاب سنسر بورڈ راجہ محمد ظریف نے اپنی طرف سے پریس کلب کیلیئے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدال خطیب چوھدری نے پریس کلب کیلیئے اپنی طرف سے دس ہزار روپے دیئے ہیں سربراہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سید زبیر علی شاہ نے اپنی طرف سے پریس کلب کیلیئے پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے اللہ کے فضل و کرم سے پریس کلب کیلیئے زمین کے اعلان کے ساتھ ہی ان تینوں مذکورہ شخصیات نے فنڈز کا اعلان بھی کر دیا ہے اور ان کی وجہ سے اللہ تعالی نے ہمارے کام میں برکت ڈال دی ہے تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی، امیدوار حلقہ پی پی 7راجہ صغیر احمد،ممبر پنجاب سنسر بورڈ راجہ محمد ظریف،چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدال خطیب چوھدری،سیاسی و سماجی شخصیت سید سیماب حیدر،عاطف اعجاز بٹ،راجہ محمد ندیم،،راجہ نزاکت حسین،صحافی اکرام الحق قریشی،و دیگر نے بھی خطاب کیا ہے چید ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدالخطیب چوھدری نے اپنے خطاب میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر بات کی ہے انہوں نے صحافیوں کو اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور ان کو پریس کلب کی بلڈنگ اور اپنے لیئے دفتر کے قیام کی تلقین کی ہے مہمان خصوصی تقریب اے سی کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی نے کہا کہ کلرسیداں کی صحافی برادری میں کہیں بھی کوئی منفی تاثر دیکھنے کو نہیں ملا ہے وہ ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں ان کی کوئی بھی خبر من گھڑت نہیں ہوتی ہے انہوں نے پریس کلب کے قیام کیلہیئے اپنی طرف سے بھر پور تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے تقریب کے آخٰر میں صدر پریس کلب فیصل دلنواز نے تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کیا ہے پریس کلب کلرسیداں کی ترقی کی جو بنیاد فیصل دلنواز کی کاوشوں سے شروع ہوئی ہے اس کی اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی ہے ٖفیصل دلنواز اور جنرل سیکریٹری پرویز اقبال وکی نے انتہائی مختصر وقت میں اتنے بڑے اور کامیاب پروگرام کا انعقاد کرتے ہوئے تما م سیاسی افراد اور سب ممبران کو ورتہ حیرت میں ڈال دیا ہے کلرسیداں کی صحافتی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی پریس کلب کی اتنی بڑی اور سرکاری سطح پر تقریب حلف برداری منعقد ہوئی ہے جس کا تما تر سہرا صدر فیصل دلنواز، جنرل سیکریٹری پرویز اقبال وکی اور پوری ٹیم کو جاتا ہے امید قوی کی جاتی ہے کہ صدر پریس کلب فیصل دلنواز اپنا عہدہ سنبھالتے ہی جس طرح کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں وہ صحافی برادری کے مسائل اور خاص طور پر پریس کلب کی عمارت جیسے منصوبے کو انجام تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گئے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر صدر و جنرل سیکریٹری یقینا مبارک باد کے مستحق ہیں انہوں نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ جب ارادے نیک ہوں اور کام کرنے کی جستجو ہو تو کوئی کام بھی مشکل نہیں ہے اللہ پاک ہمارے پریس کلب کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کریں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں