راولپنڈی تھانہ ٹیکسلا کے علاقے محلہ مکران مشرقی آباد میں رشتے کے تنازعے پر دو خواتین سمیت غ افراد کو موقع تیز دھار آلے سے ابدی نیند سلا دیا گیا اطلاعات کے مطابق رشتے کے تنازعے پر تیز دھار آلے سے مقتولین کے گلے کاٹے گئے مقتولین کی شناخت 40 سالہ شہلا، 23 سالہ سمیعہ گل اور 26 سالہ دانش اکرم کے نام سے ہوئی مقتولہ سمیعہ گل نے مقتول دانش اکرم سے پسند کی شادی کر رکھی تھی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نجیب اللہ نے تیز دھار آلے
سے مقتولین کو ذبح کیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی جبکہ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ادھر سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی تہرے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزم/ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں