96

مندرہ ،چند روز قبل ہرنال میں نوجوان کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مندرہ پولیس کی کاروائی، کلہاڑیوں کے وار کرکے شہری کو قتل کرنے والا ملزم چند دنوں میں گرفتار۔تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار کر کے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو چند دنوں میں گرفتار کر لیا،ملزم ناہید عباس نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر ذاتی رنجش پر کلہاڑیوں کے وار کرکے عدیل کو قتل کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ مندرہ میں درج کیاگیا تھا، ملزم کے ساتھی کو بھی گرفتار کیاجائے گا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتار انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں