مغربی ممالک نےروسی تجارتی جہاز قبضے میں لئے تو منہ تو ڑ جواب دیں گے ،ولادیمیر پوتن

(پنڈی پوسٹ نیوز)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی ممالک نے روسی تجارتی بحری جہازوں کو قبضے میں لیا تو ماسکو بھی اسی نوعیت کا جوابی اقدام کرے گا۔ پوتن نے روسی بحریہ کو معاملے پر خصوصی توجہ دینے اور ممکنہ اقدامات کی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کردی۔