213

قتل کے مقدمہ میں مطلوب نامزد اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جاتلی پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب نامزد اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم امیر انور کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم امیر انور نے نوید اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے عبدالرافع کو قتل اور راحیل کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے ماموں راحیل کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا، مقتول عبدالرافع ملزم نوید انور کا بیٹا تھا، اشتہاری مجرم کے 03 ساتھی نوید انور، ہمایوں مسعود اور طارق محمودکو قبل ازیں گرفتار کر کے چالان کیا جا چکا ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سز دالوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کے لیے تمام وسائل بروئے لائے جارہے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں