(پنڈی پوسٹ نیوز)پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تھائی لینڈ میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں اپنی مسلسل 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت کر ایک بار پھر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔اس معرکے میں فتح حاصل کرنے کے بعد عثمان وزیر نے اپنی یہ شاندار کامیابی افواجِ پاکستان، پولیس کے جوانوں اور بالخصوص خیبر پختونخوا میں جامِ شہادت نوش کرنے والے شہدائے وطن کے نام کی ہے۔
اس اہم ترین کامیابی کی بدولت وہ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن (WBA) کے معتبر ‘گولڈ ٹائٹل’ کے لیے بھی کوالیفائی کر چکے ہیں، جس کی فائٹ کا شیڈول وہ جلد ہی جاری کریں گے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی تربیت دینے کے حوالے سے سرخیوں میں رہنے والے قومی باکسر عثمان وزیر کا اگلا بڑا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے باکسر مہیش کے خلاف ہوگا۔