132

سارہ ناصر قومی کراٹے کھلاڑی

سارہ ناصر ایک پاکستانی کراٹے کھلاڑی پہلی اور واحد خاتون ہیں جنھوں نے مارشل آرٹس کے کسی بین الاقوامی مصدقہ مقابلے میں پاکستان کیلئے سو نے کا تمغہ حاصل کیا

انھوں نے ڈھاکہ میں منعقد 2010 جنوب ایشیائی کھیلوں میں خواتین کراٹے کے زمرے میں سونے کا تمغہ جیتاوہ راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں کے گاؤں تریل میں پیدا ہوئیں یہاں نجی سکول میں ابتدائی تعلیم اور کوچ پرویز اقبال وکی سے آٹھ سال کراٹے کی تربیت حاصل کرکے بین الاقومی سطح پر علاقہ کا نام روشن کیا

2010 میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کیطرف سے 10 لاکھ یوسف رضا گیلانی کیطرف سے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں پلاٹ‘اعجازِ جاکھرانی وزیر کھیل کیطرف سے 5 لاکھ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف کیطرف سے 5 لاکھ انعام حاصل کیا اور صدر پاکستان کیطرف کھیلوں کا سفیر نامزد کیا گیا

وہ پاکستانی واحد کراٹے پلیئر ہیں جو مسلسل 9 مرتبہ نیشنل چیمپئن رہیں اور انٹرنیشنل مقابلوں میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں