پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد لاہور سے مختلف شہروں کے ٹرانسپورٹ کرائے بڑھ گئے

پٹرولیم مصنوعات مہنگی، لاہور سے مختلف شہروں کے کرائے بڑھ گئے
لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مختلف شہروں کے لیے نئے کرایوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق مسافروں کو اب پہلے سے زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے ملتان کا کرایہ 1760 روپے سے بڑھا کر 1810 روپے مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ اوکاڑہ کا کرایہ 850 روپے کر دیا گیا۔ اسی طرح ڈیرہ غازی خان کا کرایہ 1990 روپے سے بڑھا کر 2050 روپے اور بہاولپور کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2160 روپے کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں اسلام آباد جانے والے مسافروں کو اب 3350 روپے کے بجائے 3480 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ پشاور کا کرایہ بھی 3530 روپے سے تبدیل کر کے 3480 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ٹرانسپورٹ ذرائع کے مطابق کرایوں میں اضافے کی بنیادی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہے، جس سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
مسافروں نے کرایوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔