راجہ صدیق مسلسل پانچویں بار رکن اسمبلی منتخب، ریکارڈ قائم

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)آزاد کشمیر الیکشن میں مسلسل پانچ مرتبہ کامیابی حاصل کر کے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ محمد صدیق نے ریکارڈ بھی قائم کر دیا،ایل اے 39جموں 6سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد صدیق نے قبل ازیں 2مرتبہ مسلم کانفرنس اور 2مرتبہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر اسی حلقے سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر منتخب ہو چکے اب پانچویں مرتبہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر 2047ووٹوں کی واضح برتری سے کامیابی سمیٹی اور پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار ڈاکٹر نازیہ نیاز کو شکست دی راجہ صدیق کا کہنا تھا کہ ووٹرز کے ساتھ مکمل رابطہ رکھنا سیاسی پلیٹ فارم تبدیل نہ کرنا جو وعدہ کرنا اسے پورا کرنا ان کی سیاست کا محور ہے دریں مسلم لیگ ن کے ایل اے 44وادی 5سے امیدوار احمد رضا قادری نے کامیابیوں ہیٹرک کر لی ان کے والد ثناء اللہ قادری بھی کامیابیوں کی ہیٹرک مکمل کر چکے تھے جو کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر بھی منتخب ہو ئے احمد رضا قادری خاندا ن تیس سال سے راولپنڈی کی کشمیری سیاست میں چھایا ہوا ہے جو تاحال ناقابل شکست ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں