54

دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتاررقم 1 لاکھ روپےاور اسلحہ برآمد

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،مسروقہ رقم 1 لاکھ روپے اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو رکنی گینگ کو گرفتاکر لیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ جنت گل اور ساتھی جنید اقبال شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 1 لاکھ روپے اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،منظم و متحرک گینگز کیخلاف گھیر ا تنگ کیا جارہا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں