105

داماد رسول سیدناحضرت علی المرتضیٰ

دنیامیں بیشمار انسان ایسے آئے جنہیں خالق کائنات نے خوبیوں،کمالات واوصاف سے نوازالیکن کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں کمال خوبیوں سے نوازا ان میں سے ایک ذات گرامی خلیفۃالمسلمین امیر المومنین، شیرخدا، حیدرکرار، دامادمصطفی، صاحب ذوالفقار، شوہربتول، والد حسنین کریمین،صاحب سخاوت، شجاعت، عبادت وریاضت، فصاحت وبلاغت میں اپنی مثال آپ، علم وحلم، تقوی میں میدان عمل کے شہ سوار،فاتح خیبر حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کی ذات گرامی ہے آپؓ کواللہ نے بے شماراوصاف کمالات سے نوازاقیامت تک آپؓ کی شجاعت وبہادری کاچرچاہوتارہے گاآپؓ کااسم گرامی علی بن ابی طالب کنیت ابوالحسنین اورابوتراب ہے آپؓ حضورنبی اکرم شفیع اعظمؐکے چچازادبھائی بھی ہیں آپؓ کی والدہ محترمہ کااسم گرامی فاطمہ بنت اسدہاشمی ہے حضرت علی المرتضیٰ کی پیدائش مکہ مکرمہ میں 13رجب المرجب کوہوئی آپؓ بچوں میں سب سے قبل اسلام قبول کرنے والوں میں سے ہیں قبول اسلام کے وقت آپؓ کی عمردس سال تھی

بچپن سے ہی آپؓ نے تاجدارامام الانبیاء کے زیرسایہ پرورش پائی آپؓ نے بہت قریب سے نبی کریم روف الرحیمؐکی عادات واخلاق کودیکھاکرداروگفتار کوسیکھااورسمجھا اس وقت جب ہرطرف بت پرستی کارواج تھاحضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کواللہ تعالیٰ نے اس وقت اس بت پرستی سے بھی محفوظ رکھاحضرت علی المرتضیٰ نبی اکرم شفیع اعظمؐسے بے پناہ عشق ومحبت کرتے جب کبھی نبی کریم روف الرحیمؐبے چین ہوتے پریشان ہوتے توحضرت علی بھی بے چین وبے قرار ہو جاتے شیرخدا، جن کالقب اسداللہ بھی ہے آپؓ کی جرآت وبہادری قوت ایمانی،جوان مردی اوراستقامت کے تاریخ اسلام میں وہ روشن باب درج ہیں جنکااحاطہ کرنامشکل ہے جب نبی اکرم شفیع اعظمؐکے پاس مشرکین مکہ نے امانتیں رکھوائی پھرجان کے دشمن بھی بن گئے تواللہ تعالیٰ نے حضور نبی کریم روف الرحیمؐکو ہجرت کاحکم دیاتوحضوراکرمؐنے حضرت علی المرتضیٰ کواپنے نبوت والے بسترپرسونے کاحکم دیااور امانتیں سپردکرنے کافرمایاتو شیرخدااس بسترپرآرام فرماہوئے

جہاں دشمن حملہ آور ہونے کوتیارکھڑاتھاجنگ بدرکے میدان میں دوران جنگ جس جرآت وبہادری اوراستقامت سے آپؓ نے دشمن پروارکیاانہیں نیست ونابودکیاانہیں پیچھے ہٹنے پرمجبورکردیااس سے بھی آپؓ کی بہادری واضح ہے جنگ کے دوران جب بڑے بڑے نامورجنگجوجوکافروں کی طرف سے مسلمانوں پرحملہ آورہوئے توشیرخدانے تھوڑے ہی وقت میں انکا غروروتکبر،گھمنڈ خاک میں ملادیاآپؓ نے بہت سارے دین دشمنان کوواصل جہنم کیاجنگ احدمیں جب نبی کریم روف الرحیمؐ کے شہیدہونے کی افواہ پھیلادی گئی تواس وقت بھی حیدرکراراستقامت، جرآت وبہادری کیساتھ ڈٹ کرمیدان میں کھڑے رہے اس وقت تک تلوارچلاتے رہے جب تک حضور اکرم شفیع اعظمؐکومیدان جنگ میں اپنی آنکھوں سے دیکھ نالیاہوحضرت کعب بن مالک انصاریؓروایت کرتے ہیں کہ جنگ خندق میں عمروبن عبدود جونامورطاقتور سردارماناجاتاتھامیدان جنگ میں نکلاتو شیرخدانیاسے للکاراپھراسلام کی دعوت دی لیکن اس نے انکارکردیاپھرآپؓ نے اسے مقابلہ کرنے کی دعوت دی اس نے حقیر سمجھالیکن جب مقابلہ ہواتوشیرخدانے اسے موت کے گھاٹ اتاردیااسی طرح جنگ خیبرکے موقع پرحضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ نے شجاعت، بہادری، جواں مردی کے وہ بے پناہ جوہردکھائے جس کاتذکرہ ہمیشہ ہوتارہے گا

اور مسلمانوں کے دلوں میں جذبہ جہاد، جذبہ ایمان بڑھتارہے گا نبی اکرم شفیع اعظمؐنے فرمایامیں جھنڈااس کودوں گاجس کو اللہ فتح عطاء فرمائے گااوروہ شخص اللہ واللہ کے رسول کو دوست رکھتاہوگایہ خوشخبری اور خوش قسمتی کی خبرسن کر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے رات بے چینی وبے قراری میں گزاری کہ کون خوش قسمت ہوگاجب صبح ہوئی توتمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین حسرت بھری نگاہوں سے دل میں ارمان لئے قربان ہونے کوتیارکھڑے تھے کہ نبی کریم روف الرحیمؐنے فرمایاعلی ابن ابی طالب کہاں ہیں صحابہ کرام نے عرض کیاوہ آشوب چشم میں مبتلاء ہیں آپؐنے فرمایاجاؤانکوبلالاؤ جب حضرت علی آئے توحضورؐنے انکی آنکھوں پرلعاب دہن لگایاجس سے وہ فوری ٹھیک ہوگئے

پھرحضرت علی کوجھنڈاعنایت فرمایااور اللہ تعالیٰ نے فتح عطاء فرمائی مرحب کوتلوارسے کاٹ کر رکھ دیاجسکے بعد مسلمانوں نے فتح کااعلان کیاآپؓ سے نبی کریم روف الرحیمؐبھی بے پناہ محبت فرماتے تھے چنانچہ آپؐنے اپنی لخت جگرخاتون جنت سیدہ حضرت فاطمتہ الزہراؓکانکاح حضرت علی المرتضیٰ سے کیا یوں آپؓ چچازاد بھائی ہونے کیساتھ ساتھ دامادرسولؐبھی بن گئے حضرت ابوبکرصدیق،حضرت عمرفاروق،حضرت عثمان غنی رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ہاں بھی آپؓ کابہت بڑامقام تھاوہ ہر معاملہ میں آپؓ سے راہنمائی ضرورلیتے آپ ہرممکن ان سے تعاون فرماتے چاربرس آٹھ ماہ نودن امت مسلمہ کے عظیم راہنماسپہ سالار خلیفہ رہے بالآخر دشمن نے چھپ کرآپ پر تلوارسے وارکیاجس سے آپ 21رمضان المبارک کو شہیدہوگئے اناللّٰہ واناالیہ راجعون

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں