جہلم پولیس کی کارروائی ہوائی فائرنگ کرنے والی گاڑی کو ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد

تھانہ سول لائنز پولیس کو ایمرجنسی 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ سفید رنگ کی کار میں سوار نامعلوم شخص گلی شاہراہِ عام پر ہوائی فائرنگ کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رہا ہے،
اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سول لائنز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی عمل میں لائی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گاڑی کو ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،
ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے