اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، تاہم ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی علاقہ مکین بچی کو ٹینک سے باہر نکال چکے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والی بچی کی ڈیڈ باڈی ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دی۔
جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت کشف نعیم دختر نعیم، عمر 06 سال، سکنہ لنگرپور روڈ، ٹھٹھی مغلاں، ضلع جہلم کے نام سے ہوئی
